وزیر اعلیٰ لوڈشیڈنگ کے خلافمینار پاکستان پر کیمپ کیوں نہیں لگاتے،شناور حیات

وزیر اعلیٰ لوڈشیڈنگ کے خلافمینار پاکستان پر کیمپ کیوں نہیں لگاتے،شناور حیات

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان مسلم کے صوبائی نائب صدر شناور حیات لاشاری نے کہا ہے کہ شہبا زشر یف لوڈشیڈ نگ کے خلافمینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ کیوں نہیں لگاتے ؟(ن) لیگ کی پا لیسوں سے تنگ عوام پر ویز مشرفکے دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں ‘ملک میں بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ نااہل حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کا نتیجہ ہے ‘پنجاب کے ہر منصوبے میں کر پشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے

عدالتوں کو کر پشن اور لوٹ مار کا نوٹس لینا چاہیے ۔ پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے وفود سے کرتے ہوئے شناور حیات لاشاری نے کہا کہ (ن) عام انتخابات میں قوم کو بے وقوفبنانے کیلئے بڑے بڑے دعوے کرتی رہی ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد قوم کے مسائل حل کر نے کی بجائے ان کو مزید بحرانوں اور مسائل کا شکار کر دیا ہے جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...