چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے پر تقریب

چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے پر تقریب

لاہور( لیڈی رپورٹر) چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، لاہورمیں انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے پرویز ملک تھے اس تقریب میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کے علاوہ ایم پی اے باؤ اختر، ایم پی اے چوہدری شہباز اور خرم روحیل اصغرنے شرکت کی۔ اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم سٹریٹ چلڈرن کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ان بچوں کیلئے اس موقع پر بچوں کی دلچسپی کیلئے خصوصی طور پر کھیلوں، جمپنگ کاسٹل، پپٹ اینڈ میجک اور دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا اس کے علاوہ بچوں کیلئے مختلف کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ تمام مہمانان گرامی کو چائلڈ پروٹیکشن سکول اور چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور اس کے علاوہ انھیں بیورو کے کام کے متعلق بریفنگ دی گئی اورڈاکومینٹری بھی دکھائی گئیپرویز ملک نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹریٹ چلدڑن کو بہترین سہولیات مہیا کر رہا ہے اور یہ بچے بڑے ہوکر ملک وقوم کا مستقبل روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایم پی اے باؤ اخترنے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ یہ بچے سٹریٹ چلڈرن نہیں بلکہ یہ بچے قوم کے بچے ہیں اور حکومت پنجاب ان بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...