عرب ممالک کی پاکستان کو وارننگ کمزور پالیسی کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر امجد

عرب ممالک کی پاکستان کو وارننگ کمزور پالیسی کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر امجد

لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے پاکستان کو دبے الفاظ میں وارننگ نوازشریف کی کمزور پالیسی اورسعودی عرب کے حوالے سے ناکام حکمت عملی کامنہ بولتا ثبوت ہے حکمرانوں کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے دےئے گئے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اس امرکااظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی آفس میں بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری منیراحمد سدھو، سینئر نائب صدر نوازش علی ورڑائچ ،سیکرٹری فنانس امجدالطاف بخاری، سینٹرل پنجاب کے 21اضلاع سے آئے ہوئے کنوئینزز، صدراور جنرل سیکرٹری موجود تھے ۔ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ وزیراعظم کو یاد ہونا چاہئے کہ سعودی عرب ان کا محسن ہی نہیں بلکے پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے اٹوٹ انگ ہیں جو کبھی نہ ٹوٹنے والی ڈور سے بندھے ہوئے ہیں

۔

دوسری طرف سے ایران اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی بھائی چارے پر مبنی ایک نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے ہرمشکل وقت میں تمام عرب ممالک پاکستان کی حمایتمیں کھڑے ہوئے ہیں ۔جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کیلئے عرب بحران کاخاتمہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام عرب ممالک کی حمایت اور بھائی چارے کی فضاء ہماری سالمیت کی ضامن ہے مگر ہمارے حکمران اپنے رویے اورطرز حکمرانی کے باعث پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیل رہئے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی پارٹی عہدیدار تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...