نکیال سیکٹرپر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے،راحیلہ خادم حسین

نکیال سیکٹرپر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے،راحیلہ خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر ) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فورس کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں ،بھارتی فائرنگ سے 13سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے ،بھارت اپنے جنگی جنون کو قابومیں رکھے ورنہ پاک آرمی اس جنون کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی حکومت بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے مگر چند شرپسند بھارتی عناصر دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان قائم رہنے کے خواہاں نہیں ہیں،راحیلہ خادم حسین نے ایک بیان میں کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے مگر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جاتی ہے



آئے روز پاکستان کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے جس سے اب تک درجنوں پاکستان شہید ہوچکے ہیں ،بھارت اگر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تو اپنے جارحانہ رویے میں تبدیلی لے کر آئے تاکہ دونوں ممالک میں امن کی فضاء قائم ہو سکے۔