نشتر ٹاؤن میں بھینسوں کی موجودگی اور تجاوزات کی بھرمار،انکوائری ٹھپ

نشتر ٹاؤن میں بھینسوں کی موجودگی اور تجاوزات کی بھرمار،انکوائری ٹھپ

لاہور( جنرل رپورٹر) نشتر ٹاؤن میں بھینسوں کی موجودگی اور تجاوزات کی بھرمار کے خلاف ہونے والی انکوائری ایک مرتبہ پھر ٹھپ ہو گئی ہے جس کے باعث نشتر ٹاؤن کی 17یونین کونسلوں میں بھینسوں اور تجاوزات کی بھرمار برقرار ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری کو نشتر ٹاؤن کی مختلف تنظیموں نے تحریری طور شکایات کی تھیں کہ نشتر ٹاؤن کے ایک افسر نے ٹاؤن کو اپنی جاگیر بنا رکھا ہے اور پور ے ٹاؤن میں جگہ جگہ بھینسوں کو رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چیف سیکرٹری نے ڈی سی او لاہور کو حکم جاری کیا کہ تحقیقات کر کے مذکورہ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر افسر نے ڈی سی او آفس کے تین اہم افسروں سے ساز باز کر کے انکوائری ٹھپ کر ا دی ہے اور سب اچھا کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔اس حوالے سے ٹی او آر رانا اشرف عاصم سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا تجاوزات کے خلاف تمام کوششیں کر رہے ہیں مگر حکومتی عہدیدار آڑے آرہے ہیں کارروائی جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...