بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کے امیداوار آج فائنل کئے جائیں گے

بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کے امیداوار آج فائنل کئے جائیں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کا خصوصی اجلاس صدر لاہور ثمینہ خالد گھرکی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے امیدوار فائنل کئے گئے آج ثمینہ خالد گھرکی لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے زریعے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کریں گی اور امیدواروں کو میڈیا کے سامنے متعارف کروائیں گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے لاہور تنظیم کے تمام ذونل صدر کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو چلائیں گے اور ان کی کامیابی کے لئے سر توڑ کوششیں بھی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بلدیاتی الیکشن میں اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گیپیپلز پارٹی نے دوران حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو ہر ممکن طور پر پورا کیا تھا اور جہاں تک ممکن ہو سکا تھا عوام کو ریلیف بھی فراہم کیا تھا ۔بشری اعتزاز احسن کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ الیکشن کنٹونمنٹ بورڈ کا نہیں بلکہ پوری پارٹی کا الیکشن ہے اس لئے تمام کارکن پوری دلجمعی کے ساتھ اس الیکشن کو لڑیں گے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا اشعر نثار‘ سنئیر نائب صدرزاہد زوالفقار خان ‘ سیکرٹری اطلاعات فیصل میر پارٹی کے ڈسٹرکٹ و ذونل صدور نے شرکت کی ۔اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے مختلف کمٹیاں بھی بنائی گئی ہیں جس کا اعلان آج کی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...