تحریک انصافمینارٹی ونگ کا کنٹونمنٹ بور ڈ انتخابات کے حوالے سے اجلاس

تحریک انصافمینارٹی ونگ کا کنٹونمنٹ بور ڈ انتخابات کے حوالے سے اجلاس

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر و ایم پی اے شنیلاروت کی صدارت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں نائب صدرنیلم ارشاد کی رہائشگاہ پر کینٹ مینارٹی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شنیلاروت نے مینارٹی عہدیداران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ والٹن اور کینٹ لاہور میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار وں کی کامیاب کروانے کے لئے ڈور ٹوڈور کمپئین کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، زیادہ سے زیادہ کارنر میٹنگ کا انعقاد کریں اور مینارٹی کے تمام عہدیداران کو متحرک کریں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کو انتخابی مہم کے حوالے سے ڈیوٹیاں سونپی، شنیلاروت نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسیحی برادری پی ٹی آئی کے امیدواران کی سپورٹ کا اعلان کرتی ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...