جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اجلاس میں فیصلہ

جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اجلاس میں فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان کینٹونمنٹ بورڈز اور خیبر پختونخواہ سمیت تمام صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ دوسر ی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار صوبوں کو دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ جس میں جمعیت علما پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔پیر اعجازہاشمی نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر انتخابات کروانے پر تمام صوبے مجبور ہوئے ورنہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی سول حکومت نے مقامی سطح پر اختیارات نہیں دیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...