وارڈ نمبر 2سے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے حلقے میں انتخابی مہم تیز کردی

وارڈ نمبر 2سے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے حلقے میں انتخابی مہم تیز کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار وارڈ نمبر 2 چوہدری اخلاق حسین اور سیکرٹری ہیلتھ پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے کارکنوں کے ہمراہ گوال منڈی ،لونیا منڈی ، گھاس منڈی ،بنگالی ،کوتوالی،ڈونگہ ، خراس ،بزاز ، دھوبی گھاٹ، بنسی ساگر تلاب،ڈگی محلہ میں ڈور ٹو ڈور کیمپین کی ، تحریک انصاف نے وارڈ نمبر 2میں انتخابی مہم کو تیز کر دیا ہے ، جبکہ طفیل روڈ، محلہ عید گاہ اور بزاز محلے میں مرکزی انتخابی دفاتر قائم کر دئیے ہیں، چوہدری اخلاق حسین اور ڈاکٹر فاروق چشتی نے گوال منڈی اور بزاز محلہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی اور بدامنی کے سواء کچھ نہیں دیا،25 اپریل کو وارڈ نمبر 2 سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...