عرب ممالک پاکستان کو اپنی کالونی نہ سمجھیں،صاحبزادہ حامد رضا

عرب ممالک پاکستان کو اپنی کالونی نہ سمجھیں،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ عرب ممالک پاکستان کو اپنی کالونی نہ سمجھیں پارلیمنٹ کی قرار داد پر عمل ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ہمارے حکمران اماراتی وزیر کے توہین آمیز بیان کا جرأت مندانہ جواب دے کر قومی غیرت کا ثبوت دیں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔بھارت بلوچستان میں مداخلت سے باز آجائے پاکستان کی خود مختاری سعودی بادشاہوں کے محلات میں گروی نہ رکھی جائے۔سنی اتحاد کونسل جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی پار لیمنٹ کی قراردادکے مخالفین کا رویہ غیر جمہوری ہے قوم کی واضح اکثریت یمن کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی قرار داد کی حامی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نکمے اور نا لائق حکمران قوم پر مسلط ہیں بلوچستان کی دہشتگردی میں را ملوث ہے نواز شریف تین بار منتخب وزیر اعظم ہو ئے اور تینوں بار ناکام ہوئے۔ حکومت بلوچستان کے حالات پر توجہ دے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا رو پوش ہو جانا پنجاب حکومت کی نا کامی ہے کراچی کا ضمنی الیکشن گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد سعودی عرب کے مطالبہ پر یمن میں پاک فوج بھیجنے کی بحث نا ہاشم ہے۔اماراتی وزیر کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...