بجلی کی لوڈشیڈ نگ معیشت کا جنازہ نکال رہی ہے ،شازید ملک

بجلی کی لوڈشیڈ نگ معیشت کا جنازہ نکال رہی ہے ،شازید ملک

لاہور(وقائع نگار)تحر یک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے صدر شازید ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کا معاشی جنازہ نکال رہی ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ‘بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ کے خلاف لاہور سمیت پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہر ے کیے جائیں گے ۔ اپنے دفتر میں لاہور تنظیم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے صدر شازید ملک نے کہا کہ پاکستان کو آج دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل سے نجات کیلئے ضرور ی ہے کہ ملک کومعاشی طور پر مضبوط کیا جائے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...