رات 8بجے دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،اعجاز چودھری

رات 8بجے دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس اورمرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 8 بجے رات کو دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور یہ فیصلہ تارجروں کا معاشی قتل ہے، بجلی کے بحران کے ذمہ دارموجودہ حکمران ہیں، انتخابی مہم میں شریف براداران نے اپنے جلسوں میں بجلی بحران کو ختم کرنے کے لئے بلند وبانگ دعوے کئے تھے لیکن بجلی کا بحران حل کرنے میں موجودہ حکمران بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں ،بجلی کے بدترین بحران نے غریب عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے، شہبازشریف خود مینارپاکستان پر لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ میں پکھیاں جل کر ڈرامہ کیا کرتے تھے آج وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حکومت اس فیصلے کو فوری واپس لے کر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے ، تحریک انصاف حکومت کو کسی صورت بھی تاجر برادری کا معاشی قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہاکہ شریف برادران کا دوغلہ پن پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے ،شریف برادران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ راگ الاپتے تھکتے نہیں ہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔