وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال سیاسی مخالفت کا شکارہے،ناصر رمضان گجر

وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال سیاسی مخالفت کا شکارہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی دور کا منصوبہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال جس کی عمارت ان کے دو ر میں ہی مکمل ہوگئی تھی لیکن چوہدری پرویز الہٰی کی سیاسی مخالفت میں تاحال یہ منصوبہ غیر فعال ہے اور علاقہ کے چھ اضلاع کی عوام کو دل کے امراض کے علاج کے لیے دور دراز کا سفر طے کرکے لاہور کارڈیالوجی ہسپتال کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں مریضوں کے رش کے باعث دل کے آپریشن کے لیئے کئی کئی ماہ اور بعض اوقات ایک سال بعد کی بھی تاریخیں دی جارہی ہیں جس سے گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 6 اضلا ع اور اس ڈویژن کے ارد گرد کے اضلاع میں امراض دل کے علاج کے لیے ان اضلاع کے قریب ترین وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ بنایاتھا لیکن سیاسی مخالفت کی بناء پر یہ منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...