بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،ڈاکٹر وسیم اختر

بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،ڈاکٹر وسیم اختر

 لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے کہاہے کہ درجہ حرارت بڑھتے ہی ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔16سے18گھنٹے کی غیر اعلانیہ بجلی کی بند ش سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ملک میں اس وقت بجلی کی طلب13ہزار800 جبکہ پیداوار 9 ہزار 700میگاواٹ ہے۔ڈیموں سے پانی کااخراج بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ گرمی کے شروع ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر سے عوام کی آزمائش شروع ہوچکی ہے عوام بلبلااٹھے ہیں رہی سہی کسرپانی کی قلت نے پوری کردی ہے۔وفاقی وزیرپانی و بجلی کے6گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے تمام دعوے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں۔مسائل کے انبار لگے ہیں اور حکمران اپنے اللوں تللوں میں مصروف ہیں عوام سے ریلیف کوسوں دور ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ 68برسوں سے جن لوگوں کومنتخب کیا جارہا ہے انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیاجب تک عوام حقیقی نمائندوں کومنتخب نہیں کریں گے حالات میں تبدیلی نہیں آئی گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...