سعودی عرب کو یہودو نصاریٰ کے ساتھ دوستی مہنگی پڑے گی،مجاہدعبدالرسول

سعودی عرب کو یہودو نصاریٰ کے ساتھ دوستی مہنگی پڑے گی،مجاہدعبدالرسول

لاہور (نمائند ہ خصوصی)سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان کہا ہے کہ سعودی عرب پا کستان کو دھمکی دینے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔یہود و نصاریٰ کیساتھ یاری سعودی عرب کو مہنگی پڑے گی۔عرب حکمرانوں نے ہمیشہ پا کستان میں فرقہ واریت ،دہشتگرد جماعتوں کی مدد کی ہے مذہبی فرقہ پرست تنظیمیں اور نام نہاد جہادی ٹولہ پا کستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے خطرہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ سعود ی عرب پا کستان کو اپنا غلام نہ سمجھے ،میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے ساتھ دوستی اور خاندانی تعلقات کا مطلب ہر گز نہیں کہ پا کستان سعود ی حکام کے حکم پر کسی بھی اسلامی ریاست پر جنگ مسلط کر دے گا یمن اور سعودی عرب میں مخاصمت امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ایران اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کی ریاستی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگااس موقع پر سردار محمد طاہر ڈوگر شیخ محمد نواز قادری ، مفتی محمد حسیب عطاری علامہ ریاض ہزاروی و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...