پنجاب حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

پنجاب حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجا ب کا سہرا سجا نے والے میا ں شہباز شر یف کے پچھلے سات سالہ دورِ اقتدار نے پنجاب کے عوام کو مایو س کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اتوار بازاروں کے نام سے صوبے میں ڈھونگ رچا رکھا ہے عوامی ریلیف کے لیے قائم کیے جانے والے سستے اتوار بازاروں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

۔

۔

صو رتحال کو بہتر اور مانیٹرنگ کے لیے ٹاؤ نوں کو مکمل اختیارات دینے کے باو جود صو بائی دارالحکومت میں واقع اتوار بازاروں میں شہری سستی سبزیاں و پھل خرید نے سے محروم جبکہ کئی ایک مسائل سے دوچار ہیں۔ اتوار بازاروں میں نظام کی بہتری کے لیے مختلف محکمو ں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے لیکن کارکردگی پھر بھی صفر ہے دوسر ی جانب اتوار بازار کے داخلی و خارجی راستوں پر پارکنگ اسٹینڈ کے قیام کی بدولت پیدل چلنے والے شہریو ں کو پر یشانی سے دوچار کر رکھا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کر نے میں بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکو مت کو سنجیدگی کا مظا ہرہ کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...