یوم اقبالؒ کے سلسلہ میں طالب علموں کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی

یوم اقبالؒ کے سلسلہ میں طالب علموں کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،لیڈی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں شاعر مشرق‘حکیم الامت،مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 77 ویں برسی کے سلسلے میں عشرۂ تقریبات یوم اقبالؒ مناتے ہوئے سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی( کلام اقبالؒ ) منعقدہوا۔ اس مقابلے میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔مقابلے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔مقابلے کے منصفین کے فرائض حافظ سفارش علی اور نعیم احمد نے انجام دیے۔منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق بسال نصیر، رمیشہ طاہر،مناہل اریج اور لائبہ جمیل پر مشتمل ڈویژنل پبلک سکول، ٹاؤن شپ لاہور کی ٹیم نے اول ، قاضی معزالدین، محمد عمار خالد، شرجیل شاہد اور محمد عمر پر مشتمل ڈویژنل پبلک سکول فار بوائز نے دوم جبکہ طاہر مرزا، افروز اورارم عارف پر مشتمل طاہر فاؤنڈیشن سکول ،شاہدرہ لاہورکی ٹیم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عشرۂ تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...