آفاق میں تعلیمی نصاب میں بہتری کے لیے میگا ٹیسٹ کا اہتمام

آفاق میں تعلیمی نصاب میں بہتری کے لیے میگا ٹیسٹ کا اہتمام

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق ) کے زیراہتمام ایگزمینشن سنٹر ،پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی نصاب میں بہتری کے لیے ایک میگا ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں امیدواران نے شرکت کی ۔آفاق کے جنر ل مینجر ایچ آر و ایڈمن خواجہ آصف مشتاق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے آفاق ریسرچ کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی پریکٹسز کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نصاب کو مزید بہتر بنانے کا عمل کرنا چاہتاہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اس عمل کے ذریعے آفاق ایک ایسی ٹیم تیار کرکے سامنے لائے گا جو نا صرف پاکستانی تعلیم کی بنیادی ضرورت کو پواکرئے گی بلکہ نصاب میں عالمی پریکٹسزکو بھی شامل کرئے گی یوں ہمار ا نصاب تعلیم پوری دنیا میں نافذ العمل ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ آفاق اس عمل کے ذریعے تعلیمی بہتری کے لیے سرکاری سطح پر ہونے والی کوششوں میں ہرطرح کی معاونت فراہم کرئے گا۔خواجہ آصف مشتاق نے مزید کہاکہ میگاٹیسٹ کے ذریعے ایسی ٹیم تیار کرنا ہے پاکستان کو ایجوکیشن کے ذریعے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردے انھوں نے کہاکہ ہمارئے پاس پہلے بھی بہت زیادہ کوالیفائیڈ اور پروفیشنل ٹیم ہے لیکن ہم اس کے ذریعے نئے فریش گریجوائٹ اور نئے امیدواران کو موقع دئے رہے ہیں تاکہ پاکستا ن میں بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ ترقی کے سنگ میل کو تعلیم کے ساتھ عبور کیا جاسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...