پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج کا اینٹل پاکستان کے اشتراک سے’’انٹر پرینورشپ ‘پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج کا اینٹل پاکستان کے اشتراک سے’’انٹر پرینورشپ ...

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام اینٹل پاکستان (Intel Pakistan)کے اشتراک سے’’انٹر پرینورشپ (Enterpreneurship)‘‘پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر عمر کھوکھر نے موضوع روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد خالد خان، فیکلٹی ممبران، پروفیشنلز، مختلف صنعتوں سے نمائندگان اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عمر کھوکھر نے مارکیٹ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نئے آئیڈیاز کے ذریعے اپنے منصوبہ جات شروع کرنے کے لئے طلبہ کو ابھارا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے تناظر میں ،انٹر پرینورشپ بے روزگاری کے خاتمے ، بہتر معیارِ زندگی اور نوکریوں کے مواقعوں ، کے لئے ازحد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان میں انٹر پرینورشپ سے فائدہ اٹھانے والوں کی مثالیں بھی دیں۔ ڈاکٹر حسن مبین عالم نے کہا کہ موجودہ دور میں بزنس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خود کا بزنس اور انٹر پرینورشپ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سیمینار میں گزشتہ برسوں سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورمعاشی بحران کی وجہ سے خودمنظم کاروباری اداروں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بعد ازاں شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...