یوم صدیق اکبرؓ پر تعطیل نہ ہونامسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ ذنی ہے،عبا س صدیقی

یوم صدیق اکبرؓ پر تعطیل نہ ہونامسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ ذنی ہے،عبا س صدیقی

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ کے قائد غلام عبا س صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے یوم صدیق اکبرؓ پر عام تعطیل کا اعلان نہ کرکے مسلمانان پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ ذنی کی ہے ارباب اختیار قوم کو بتائیں کہ قوم کب تک خلفائے راشدینؓ کے ایام پر سرکاری تعطیل کے مطالباتی جلسے ،جلوس،سیمینار نکالتی رہے گئی حکمران اپنے اندر دینی غیرت و حمیت پیدا کریں، حکمران ہوش کے ناخن لیں قوم سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ سال سے خلفائے راشدینؓ کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا سعودی عرب کے متعلق موقف انتہائی بزدلانہ ہے پالرلیمنٹ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان یمن اور یمنی باغیوں کے خلاف اعلان جہاد کرے ،انہوں نے کہا کہ آج مسائل کے حل کیلئے سیدنا صدیق اکبرؓ جیسی جرأت اپنے اندر پیدا کرنا ہوگی تمام مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے ابوبکر صدیقؓ نے ساری زندگی حضورﷺ کی خدمت اقدس میں گزاری،لمحہ بھر بھی آپ حضور ﷺ سے دور نہیں ہوئے آپؓ کو مزاج شناس نبوت،یار غارومزارکہا ضاتا ہے قیامت تک آپؓ کا تذکرہ ہوتا رہے گا نوجوان بالخصوص طلبہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت کو اپنے لئے نمونہ بنائیں آپؓ کی شخصیت تمام لوگوں کیلئے عملی نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...