8تھانوں کے ایس ایچ او ز کے خلاف سی سی پی او کومقدمہ درج کرنے کا حکم

8تھانوں کے ایس ایچ او ز کے خلاف سی سی پی او کومقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مظہرسلیم نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر لاہور کے 8تھانوں کے ایس ایچ او ز کے خلاف سی سی پی او کومقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں زیر سماعت ہیں جس میں عدالت متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔    عدالت نے 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ وہ عدالت میں پیش ہوکر رپورٹ دیں لیکن انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جس پرعدالت نے سی سی پی او کو حکم دیا کہ وہ مذکورہ ایس ایچ او زکے خلاف 155-C کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں ریکارڈ پیش کریں،جن ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ان میں مناواں، اچھرہ، فیکٹری ایریا، سبزہ زار، نشترکالونی، باغبانپورہ اور لٹن روڈ کے ایس ایچ او زشامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...