حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ،بلال یاسین
لاہور( پ ر) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت3 سالوں میں کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہیں رہے گا۔ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ویژن ہے کہ صوبے میں تعلیم کی سہولیات ہر بچے تک پہنچائی جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول سسٹم لاہور کی 38ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ محنت کی عادت کو اپنا کر طلباء و طالبات اپنے والدین، اساتذہ اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ، اساتذہ کا احترام اور والدین کی خدمت کر کے ہی دنیا و آخرت میں عزت و کامرانی مل سکتی ہے۔