امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ اسکاؤٹنگ کا اہم اجلاس

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ اسکاؤٹنگ کا اہم اجلاس

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکاؤٹنگ کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت امامیہ چیف اسکاؤٹس نے کی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اسکاؤٹنگ اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹس نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلہ جات ہوئے جن میں سالانہ اسکاؤٹنگ کیمپ برائے پروفیشنل ادارہ جات کے انعقاد کے فیصلہ کو زیر بحث لایا گیا اجلاس میں مرکزی صدر تہور حیدری،سینئر نائب صدر احسن نقوی اور ڈویژنل صدر وفا عباس نقوی نے بھی شرکت کی ۔         امامیہ چیف اسکاؤٹ انصر مہدی نے کہا کہ پاکستان بھر کی جامعات کے طلباء کی اخلاقی،نظریاتی تربیتی کیلئے آئی ایس او ہر سال مری میں اسکاؤٹ کیمپ منعقد کرتی ہے امسال بھی چار روزہ کیمپ منعقد کیا جائے گا جس میں ورزش،احکام عقائد سیرت پر علماء کرام اور ماہرین گفتگو کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلباء کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار اداکریں۔   مرکزی صدر تہور حیدری کاکہنا تھا کہ آئی ایس او، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور آئی ایس او کا ہر نوجوان پاکستان نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی محافظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ڈپٹی امامیہ چیف اسکاؤٹس کاکہنا تھا کہ پروفیشنل ادارہ جات کے طلباء کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد آئی ایس او کا خاصہ رہاہے اسکاؤٹنگ کیمپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسکاؤٹنگ انسان کو ایک ذمہ دار اور باصلاحیت شخص بننے میں معاون ثابت ہوتی ہے اجلاس میں فیصل آباد ،لاہور ساہیوال سرگودھا کے اسکاؤٹس انچارج بھی شریک تھے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...