حبس بے جا ء کی درخواست پر کاروائی شوہر کی تحویل سے 8سالہ بچہ برآمد

حبس بے جا ء کی درخواست پر کاروائی شوہر کی تحویل سے 8سالہ بچہ برآمد

 لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا ء کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے نکھٹو شوہر کی تحویل سے 8سالہ بچے کو برآمد کوا کر ماں کے حوالے کردیا۔عدالت میں درخواست گزار ثمینہ بی بی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی ہے ،اسی وجہ ہی گھریلو لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ، کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر تشد دکا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکالتے ہوئے بیٹے احمر کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ۔عدالت سے استدا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچے اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہا ں عدالت نے بچے کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائردرخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...