کرکٹ جواء ملزم کی ضمانت منظور

کرکٹ جواء ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اصغر خان نے کرکٹ پر جوا ء کروانے کے مقدمہ میں ملوث گرفتار ملزم عبدالصمد عرف گوگا کی 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تھانہ ساندہ پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر چھاپہ مار کر ملزم کو وائرلیس،کمپیوٹرز ،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کے علاوہ جوئے پر لگائی جانے والے7 لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم سمیت گرفتار کرکے13 مارچ کو اس کے خلاف مقدمہ درج کیاعدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔