مکینوں کو نوٹس دئیے بغیرواسا کا محمدیہ کالونی میں آپریشن

مکینوں کو نوٹس دئیے بغیرواسا کا محمدیہ کالونی میں آپریشن

لاہور(اقبال بھٹی)واسا کی جانب سے محمدیہ کالونی کا آپریشن ۔یہ آپریشن ایل او ایس نالہ کی توسیع کیلئے تجاوزات کیخلاف ہے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے مگر کسی قسم کا احتجاج نہیں ہوا۔اس آپریشن کی نگرانی واسا کے ڈائریکٹر آپریشن کر رہے ہیں ۔موقع پر موجود آدمیوں نے بتایا کہ ہماری آبادی ایل ڈی اے سے محمدیہ کالونی کے نام سے رجسٹرڈ ہے ہمیں صرف واسا آفس بلانے کا نوٹس دیا گیا تھا کہ آپ کے پلاٹ کا ایوارڈ سنا نا ہے جبکہ ہمیں زبانی کہا گیا تھا کہ جگہ خالی کر دو اس لئے ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملاکہ تعمیر گرانی ہے اور آج ہمارے مکانوں کو گرا دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...