انسپکٹر ناصر بیگ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسپکٹر ناصر بیگ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اصغر خاں نے زیر سماعت قتل کے استغاثہ میں متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پرانسپکٹر ناصر بیگ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے23 اپریل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ،فاضل جج نے مذکورہ حکم محمد حفیظ اور صابر حفیظ کے خلاف زیر سماعت قتل کے ایک استغاثہ کی سماعت کے دوران کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...