عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں شمائلہ رانا کوبری کردیا

عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں شمائلہ رانا کوبری کردیا

 لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار احمد نے جعلی ڈگری پر رکن اسمبلی منتخب ہونے کے مقدمہ میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی شمائلہ رانا کو بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزمہ کے خلاف الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھاجو فاضل عدالت میں زیر سماعت تھا جس پر ملزمہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265/K کے تحت بری کئے جانے کی درخواست دائر کررکھی تھی ۔عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کو بری کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...