جعلی پولیس مقابلہ کیس، پولیس کے خلاف انکوائری کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی

جعلی پولیس مقابلہ کیس، پولیس کے خلاف انکوائری کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شیراز کیانی نے جعلی پولیس مقابلہ میں شہری کو ہلاک کرنے پر پولیس کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ کاہنہ پولیس نے ناکے پر شہری مقصود اور اس کا بھائی جوموٹر سائیکل پر سوار تھے کوپولیس نے رکنے کا اشارہ کیا توموٹر سائیکل تیز رفتار ہونے کے باعث نہ روک سے تاہم کچھ فاصلے پر جا کر دونوں رک گئے ،پولیس نے نہ رکنے پر انہیں تشد دکا نشانہ بنایا اور تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گولیوں کی زد آکر مقصود موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔بعد ازاں پولیس نے مقتول اور اس کے بھائی کے خلاف پولیس مقابلہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاجس کے بعد متاثرہ افراد نے عدالت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی جس پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز استغاثہ کے گواہ عدالت میں موجود تھے تاہم فاضل جج نے گواہوں کو آئندہ تاریخ سماعت پر حاضر ہونے کا پابند کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...