بیٹا ماں کی بازیابی کے لئے سیشن عدلت پہنچ گیا

بیٹا ماں کی بازیابی کے لئے سیشن عدلت پہنچ گیا

 لاہور(نامہ نگار)70 سالہ ضعیف بیٹا ،بھائی کی جانب سے 100 سال سے زائد عمر کی والدہ رحمت بی بی کوزبردستی گھر میں محبوس رکھنے پر ماں کی بازیابی کے لئے سیشن عدلت پہنچ گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد نے حبس بے جا کی دائر درخواست نمٹاتے ہوئے بوڑھی ماں کودرخواست گزار کے ساتھ بھجوا دیا۔۔عدالت میں منظور احمد نامی ستر سالہ برزگ نے عدالت میں دائرحبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کے بھائی ابرار نے بوڑھی ماں رحمت بی بی کو زبر دستی اپنے گھر میں محبوس رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کی والدہ کو بازیاب کرونے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر بیلف محمد اقبال چوہان نے جلو پنڈ میں چھاپہ مار کر مذکورہ خاتون کو برآمد کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں پر بوڑھی ماں کے درخواست گزار بیٹے کے ساتھ جانے کے بیان پر عدالت نے اسے اس کے ساتھ بجھوانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...