سنی اتحاد کونسل نے یمن بحران پر اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس آج طلب
لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل نے یمن بحران پر اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس آج14اپریل کو جامعہ رضویہ طلب کرلیا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں 30سے زائد اہلسنّت جماعتیں شریک ہوں گی ۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔