پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا

 لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا، ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائردرخواست نمٹا دی۔عدالت میں درخواست گزار ارم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے ناصر کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے لیکن اس شادی سے اس کے گھر والے و دیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس کے ذریعے سائلہ کو مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں اور اسے اپنے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیا جارہاہے ،انکارپر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے شادی شادہ جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...