ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی رات11 بجے ریستوران بند کرنے کے فیصلہ کی مذمت

ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی رات11 بجے ریستوران بند کرنے کے فیصلہ کی ...

 لاہور(پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کا شمیری نے وزیر اعظم کے حکم رات11 بجے ریستوران بند کرنے کے فیصلہ پر کہا ہے کہ وزیر اعظم فیصلے پر نظر ثانی کریں رات11 بجے ریستوران بند کرنے سے مسافروں، مزدوروں اور زائرین کے لیے کھانے کی سہولت ختم ہو جائے گی۔ ریلوے سٹیشن، لاری اڈا اور داتا علی ہجویری کے ایریا میں زائرین دیر تک آتے جاتے رہتے ہیں جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واحد کا شمیری نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے سٹیشن، لاری اڈا اور داتا علی ہجویری کے دربار کے قریب ہوٹلوں و ریستوران کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...