اہم عمارات کی تصویریں رکھنے اور دہشگردوں کی معاونت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کے کیس کی سماعت آج ہو گی

اہم عمارات کی تصویریں رکھنے اور دہشگردوں کی معاونت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لاہور کی اہم عمارت کی تصویریں رکھنے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ماریہ نامی ملزمہ کے کیس کی سماعت آج 14اپریل کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ نولکھا پولیس نے لاہور کی اہم عمارات کی تصویریں دہشت گردوں کو فراہم کرنے کے الزام میں ملوث ماریہ نامی خاتون کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ، پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ ملزمہ پر فردجرم عائد کرتے ہوئے تھانہ نولکھا پولیس کے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر گواہوں کو پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...