این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت آج،خواجہ سعدرفیق سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار )الیکشن ٹربیونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت آج 14اپریل کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر ٹربیونل نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے جواب طلب کررکھا ہے ۔الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاویدرشیدمحبوبی نے پچھلی سماعت پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت شروع کی توتحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے عدالت میں تین متفرق درخواستیں دائرکی ہیں جن میں موقف اختیارکیا گیا کہ این اے 125کے 25پولنگ سٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے اور انتخابی مواد جو کہ پرائیویٹ تھیلوں میں پیک کیا گیا اس کی تحقیقات بھی کروائی جائیں،جس پر الیکشن ٹربیونل نے درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق سے آج جواب طلب کررکھا ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کررکھی ہے۔