بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو طول دینے کیلئے حربے استعمال کر رہا ہے،طارق احسان

بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو طول دینے کیلئے حربے استعمال کر رہا ہے،طارق ...

 لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضہ کو طول دینے کیلئے نت نئے حربے استعمال کر رہا ہے۔اور اب کشمیری پنڈتوں کیلئے اسرائیل کی طرز پر علیحدہ بستیوں کا قیام بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔جیسے غیور کشمیری کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کے کنوئینرز کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سہیل چیمہ،نور سمند بھٹی ،طارق پیا،شہباز خان درانی،ملک سرفراز کھوکھر اور اساور ندیم نے شرکت کی۔    طارق احسان غوری اعلان کیا کہ یوتھ فورم فار کشمیر بھارتی حکمرانوں کی جانب سے کشمیری عوام کو غلام بنائے رکھنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلندکرے گی اور ہم کشمیر کو دوسرااسرائیل نہیں بننے دیں گے۔ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف اقوامِ متحد ہ کی منظورکردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرنے میں مضمر ہے جو کہ بھارت کو کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...