نٹ وئیر ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ اسکلڈ لیبر کی کمی پوری کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، طیب میر

نٹ وئیر ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ اسکلڈ لیبر کی کمی پوری کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ...

لاہور( وقائع نگار)پاکستان نٹ وئیر ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسائل سیکٹر میں اسکلڈ لیبر اور فنی ماہرین کی کمی پوری کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور ادارے سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان نٹ وئیر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے رجسٹرار طیب میر نے بتایا کہ ادارہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی سر پرستی میں کام کر رہا ہے اور یہاں دس سے زائد کورسز کرائے جارہے ہیں جبکہ تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو ادارے کی طرف سے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔   اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے حصول میں بھی مدد فراہم کی جاتی ہے\   ٹیکسائل کے شعبے میں جی ایس پی پلس کے حصول کے بعد ادارے کے سند یافتہ طلباء جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اس سیکٹر میں اپنے انسٹیٹیوٹ کا نام روشن کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نٹ وئیر ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ جدید ترین لیب سے مزین ہے اور نیشنل ٹیکسائل یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں ۔طیب میر نے مذید بتایا کہ آئندہ آنے والے چند سالوں میں ٹیکسائل میں فنی ماہرین کی بڑی تعداد کی کمی کو حکومتی سر پرستی اور پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے پورا کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...