عوام نے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ،یاسر گیلانی

عوام نے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ،یاسر گیلانی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام نے نااہل حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے پنجاب حکومت عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے سکی عوام تنگ آ چکے ہیں؂؂؂؂؂   ڈکیٹیاں، راہزنی، اغوا برائے تاوان اور ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ایک طرف ڈاکو اور لٹیرے عوام کو لوٹ رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت اداروں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز بلاوجہ چالان کر کے حکمرانوں کے پیٹ کی آگ بجانے میں مصروف ہیں عوام لٹیرے حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں مگر حکمران ہٹ دھر می کے تحت اقتدار پر قبضہ کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-10 کے عہدیداران ظہیر احمد کیانی، مرزا انجم جرال، سید حر عباس، ابرار علی، عابد بھٹی، راجہ لیاقت، نفیس گجر، ذوالفقار علی اور ڈاکٹر سرفراز خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...