خواجہ سعد رفیق کی پیر اعجاز ہاشمی، محمد زوار بہادر اور رشید احمد رضوی سے ملاقات

خواجہ سعد رفیق کی پیر اعجاز ہاشمی، محمد زوار بہادر اور رشید احمد رضوی سے ...

 لاہور(پ ر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کو بین الاقوامی قوانین کا حصہ بنانے کے لئے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے پیغمبر اسلام اور دیگر انبیاء کرام میں سے کسی کی توہین بھی گوارا نہیں۔ انبیاء کرام کی حرمت کے قوانین پر عمل درآمد سے دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی مساجد میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نام پر جن بے گناہوں کے خلاف پرچے کئے گئے ہیں اس علاقے کے افسران سے باز پرس ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء پاکستان کے دفتر جامہ محمد یہ رضویہ گلبرگ میں جے یو پی کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی، علامہ قاری محمد زوار بہادر اور رشید احمد رضوی سے ملاقات میں کیا۔ رہنماؤں نے ملکی مسائل، شمن میں جاری جنگی صورت حال سمیت جمیعت علماء پاکستان اور مسلم لیگ(ن) کے باہمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی، پیر اعجاز محمد ہاشمی نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے نہ تھی۔   ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمیعت علماء پاکستان کے اکابرین علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی نے نظام مصطفیﷺ کے نفاذ اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے مثالی خدمات سر انجام دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...