پنجاب سوشل سیکیورٹی ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب
لاہور( پ ر) ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں گزشتہ روز حج قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری لیبر/کمشنر سوشل سیکورٹی عشرت علی، میڈیکل ایڈوائزر سید ثقلین حیدر،ڈائریکٹر ایڈمن خالد محموداور ممبر گورننگ باڈی حمید خان جدون بھی موجود تھے۔ ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی ہرسال 6اصحاب کو اپنے خرچ پر فریضہ حج کی سعادت کے لئے بجھواتا ہے ۔ جس میں سے 4تحفظ یافتہ کارکنا ن اور 2 ادارے کے ملازمین شامل ہوتے ہیں ۔اس سال بھی اس مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے قرعہ اندازی کی گئی ۔ حج پر جانے والے خوش نصیب حضرات میں ادارہ کے عابد حسین ٹیکنشین گجر خان راولپنڈی، محمد فیض ASSO ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکورٹی فیصل آباد (ویسٹ )جبکہ تحفظ یافتہ کارکنان میں میسرز چکوال ٹیکسٹائل ملز راولپنڈی کے محمد عزیز سوشل سیکورٹی کارڈ نمبر 42854، میسرز ایمی گارمنٹس لاہور کے محمد زاہدسوشل سیکورٹی کارڈ نمبر43010 ، میسرز حسین شوگر ملز فیصل آباد کے محمد اسلم سوشل سیکورٹی کارڈ نمبر 1566 اورنشاط ملز فیصل آباد کے نجابت علی سوشل سیکورٹی کارڈ نمبر 10681 شا مل ہیں۔ ادارہ ان تمام خوش نصیب حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔