تنظیم الفجر پاکستان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ فری سٹی حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر کام کرے گی،اکمل اویسی

تنظیم الفجر پاکستان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ فری سٹی حکومت پنجاب کے ساتھ مل ...
 تنظیم الفجر پاکستان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ فری سٹی حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر کام کرے گی،اکمل اویسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) تنظیم الفجر پاکستان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ فری سٹی حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر لاہور شہر میں منشیات کے عادی افراد کو ذمہ دار اور فعال شہری بنانے کے لئے کام کرے گی اور اپریل میں سرکاری ہسپتالوں میں کم از کم50 افراد کو علاج کے لئے داخل کرایا جائے گا۔ صدر تنظیم الفجر پاکستان ممبر پی این سی سی حکومت پنجاب اکمل اویسی پیر زادہ کی قیادت میں وفد نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران ای ٹی او لطیف انجم، انسپکٹر سنیلہ سرور، انسپکٹر محمد زبیر اور دیگر سے ملاقات میں شہر میں موجود مختلف جگہوں پر منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان لوگوں کا مناسب علاج ہو اور بحالی کے لئے کوشش کی جائے تو یہ کار آمد شہری بن سکتے ہیں۔