کوٹ عبدالمالک معراج پارک شرقپور خور د میں لوگ گندا پانی پینے سے بیمار ہونے لگے کوٹ

کوٹ عبدالمالک معراج پارک شرقپور خور د میں لوگ گندا پانی پینے سے بیمار ہونے ...
 کوٹ عبدالمالک معراج پارک شرقپور خور د میں لوگ گندا پانی پینے سے بیمار ہونے لگے کوٹ

  


 عبدالمالک (محمد ریاض چشتی )کوٹ عبدالمالک ،معراج پارک،شرقپورخورد میں واٹر سپلائی پائپ بوسیدہ ہو گئے ہیں اور سیورج کا گندہ پانی پینے کے پانی میں شامل ہورہا ہے۔سینکڑوں خاندان آلودہ پانی پینے سے جگر ،معدہ ، گردوں اور ہیپاٹائیٹس کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔واٹر سپلائی کے پائپ عرصہ50 سال سے بچھائے گئے ہیں۔انتہائی بوسیدہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔پائپوں کی لیکج کی وجہ سے سیورج کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر الحاج میاں عبدالرزاق نے وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ راؤ فضل الرحمان سے ملاقات کی اور کوٹ عبدالمالک شرقپورخورد میں پینے کے پانی کے بارے میں آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے فوری سی ۔او کوٹ عبد المالک کو حکم دیا کہ گندے پانی کا سیمپل بھریں اور فوری بجھوائیں۔     اس موقع پر ٹی او ار محمد ادریس ملک بھی موجود تھے۔لیکن تقریبا 14 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک سی او کوٹ عبدالمالک نے اے سی کو گندے پانی کا سیمپل نہیں بھجوایا۔لوگ گندہ پانی پینے سے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔             ادھر سی او کوٹ عبدلمالک نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔جب لوگ تنگ آکر جی روڈ بندکریں گے پھر انتظامیہ حرکت میں آگئی انتظامیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے لوگوں سے مذاکرات کیے۔ مذاکراتی ٹیم میں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل حافظ سیف الرحمان ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی فیروزوالہ کے امیر امجد علی ساجد و دیگر افرادکے علاوہ شامل تھے ۔پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ڈاکوؤں کوفوراًگرفتار کیا جائے گا۔سارا دن جاری رہنے والے احتجاج کی کوریج تمام ٹی وی چینل نے براہ راست دکھائی ۔احتجاج کا ذکر میں نے اس لیے کیا ہے کہ کہیں یہ نہ ہو کہ ویسا ہی احتجاج لوگوں کو مجبوراََ کرنا پڑے۔شدید گرمی بھی تھی لیکن مظاہرین نے اپنے حقوق اور سکون کے لیے جنگ لڑی۔لوگ مثال دیا کرتے ہیں کہ "بچہ روے نہ تے ماں دودھ نہیں دیتی"۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ڈکیتی اور چوری جیسی وارداتوں سے اہل علاقہ میں کافی ھدتک سکون ہے۔کہیں یہ نہ ہو کہ لوگ مجبور ہو کرسڑکوں پر نکل آئیں ۔اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہو جائیں کیو نکہ درجنوں افرادنے بتایا ہے کہ ہم نے درجنوں درخواستیں سی ۔او کوٹ عبد المالک کو دی ہیں لیکن گندے پانی کا سدباب نہیں کیا گیا ۔ لیکج پایپوں کو تبدیل کریں ۔لیکن کوئی بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔اور رانا تنویر حسین ایم این اے ۔پیر اشرف رسول ایم پی اے اور ان کے مشیرِ خاص کوٹ عبدالمالک کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت محمود اختر گوارئیہ نے کوٹ عبدالمالک اور شرقپور خورد میں ترقیاتی کا موں کے جال بیچھادئیے ہیں۔ گلیاں ۔بازار ۔سڑکیں ۔ سکولوں کے عمارتیں بنا دی گئی ہیں ۔اقبال ٹاؤن کوٹ عبدالمالک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل فیروزوالہ کی جنر ل سیکرٹری میڈم مسز رضوان نے بتایا کہ رانا تنویر حسین ایم این اے اور پیر اشرف رسول ایم پی اے کوٹ عبدالمالک کے علاقہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ کے لئے 6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ۔جس میں واٹر سپلائی ۔سیوریج اور سڑکوں کو پی سی سی کرنے کے منصوبے شامل ہیں ۔ میڈم مسز رضوان کے رانا تنویر حسین ایم این اے وفاقی وزیر برا ئے دفاعی پیداوار اور پیر اشرف رسول ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لیکن اب واٹر سپلائی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کرنا ہے۔ان کے لئے کوئی مشکل کا کام نہیں دونوں علاقوں میں اوپن جستی واٹر سپلائی کے پائپ ڈالنے کیلئے فنڈ ز جاری کریں اور فوری کام شروع کر دیں۔ چند دنوں میں ہی لوگو ں کو صاف اور شفاف پانی مل جائے گا ۔ محمود اختر گورائیہ رانا تنویر حسین ایم این اے کے چیف کوارڈی نیٹر ہیں۔ کوٹ عبدالمالک اور شرقپورخورد کے علاقو ں کے عوام کے مسائل پہلے بھی محمود اختر گورائیہ نے ہی حل کرائے ہیں۔ واٹر سپلائی کا مسلہ بھی ھل کرائیں ۔ اس سلسلہ میں چیف سکیرٹری پنجاب سیکرٹری بلدیات پنجاب ۔ کمشنر لاہور ڈویثرن ۔ ڈی سی او شیخوپورہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ کو درخواستیں ارسال کر دی گی ہیں ۔ دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کوٹ عبد المالک اور شرقپو ر خورد کے علاقوں کے سینکڑ وں خاندانوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے پینے کے پانی کے بوسیدہ پائپ ختم کر کے نئے پائپ ڈالے جائیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...