یو ایس ایڈکی نئی ٹیکنالوجی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم کرنے میں کامیاب

یو ایس ایڈکی نئی ٹیکنالوجی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم کرنے میں کامیاب

 گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) امریکی قونصل جنرل لاہور’’ زچاری ہارکن رائیڈر ‘‘اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہور احمد چوہان نے اعلیٰ ترین کارکردگی کے حامل بجلی تقسیم کاری مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے پورے نیٹ ورک میں بجلی کی مانیٹرنگ اور انتظام کو خود کار کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ اپ گریڈ نگ کے عمل سے پورے پاکستان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے واقعات میں کمی واقع ہو ئی ہے۔قونصل جنرل ہارکن رائیڈر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’توانائی کے شعبے میں کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوششوں میں حکومت پاکستان کی مدد کرنا ہمار ی اہم امداد ی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ہم صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں حکومت پاکستان کے افسران اور ماہرین بجلی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کرتے ہیں۔‘‘نیا بجلی تقسیم کاری مرکز نیٹ ورک کے بہت سے حصوں میں بجلی کے لوڈز کے بار ے میں ڈیٹا وصول کرتا ہے۔یہ اہم معلومات ایک ایسا اہم عنصر ہیں جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے سے روکتی ہیں۔ بجلی کے بہاؤ کو منظم کرنے کیلئے، یوایس ایڈ نے پاور تقسیم کاری پروگرام کے ذریعے تمام تقسیم کاری کمپنیوں کے پاور تقسیم کاری مراکز میں اعلیٰ ترین کارکردگی کی حامل ٹیکنالوجی نصب کر دی ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی بجلی کے پور ے نیٹ ورک کے بارے میں موجودہ ڈیٹا فراہم کرتی ہے جو بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو سسٹم کو اوورلوڈز سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری ردوبدل کا انتظام کرتی ہے۔پنجاب کے لئے قائم مقام صوبائی یوایس ایڈ ڈائریکٹر میگی اسکاچ (Maggie Schoch) نے بھی تقریب میں شرکت کی اور یو ایس ایڈ کے بجلی تقسیم کاری پروگرام (PDP) کا معائنہ کیا۔ یہ ایک ایسا پانچ سالہ پروگرام ہے جس کا آغاز 2010 میں حکومتی ملکیت میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے آپریشنز کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں حکومت پاکستان کی مددکرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا حتمی ہدف بجلی کے شعبے میں سبسڈیز کی ضرورت کا خاتمہ اور صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔یہ پروگرام گورننس، پالیسی فریم ورک، اور بجلی کے شعبے کے انتظام میں بہتری لانے ، تقسیم کاری کے نقصانات کو کم کرنے، بلوں کی ادائیگیوں میں بہتری لانے، اور صارف کو فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔ بجلی تقسیم کاری پروگرام (PDP) کی جانب سے متعارف کروائی گئی بہتری نے پاکستان کی معیشت کو سالانہ پہنچنے والے 180 ملین ڈالر کے نقصانات کا خاتمہ کر دیا ہے اور تقسیم کاری کمپنیوں کے محاصل میں تقریباً 250 ملین ڈالر سالانہ کا اضافہ کیا ہے، جب کہ 2.2 ملین لوگوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے بجلی کی ناصرف کافی بچت کی گئی ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا گیا ۔ امریکی قونصل جنرل

مزید : صفحہ آخر


loading...