ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہاتاہم لاہور اورہزارہ ڈویژن کے چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش لاہورمیں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،تربت میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چارسے پانچ روزکے دوران سندھ اوربلوچستان کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ موسم

مزید :

صفحہ آخر -