گلوبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

گلوبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑکے مرکزی کردارگلوبٹ کی درخواست ضمانت کی آج 14اپریل کوسماعت کرے گا۔ شاہد عزیز عرف گلو بٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے گلوبٹ کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مجموعی طورپر گیارہ سال کی سزا سنائی ہے، درخواست گزار کے مطابق گاڑیوں کی توڑ پھوڑ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی لیکن ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، سزا ء کے خلاف اپیل بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا ء کے خلاف اپیل کے حتمی فیصلے تک گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، رجسٹرار آفس نے اس درخواست ضمانت کے ساتھ مصدقہ دستاویزات منسلک نہ ہونے کی بناء پر اسے ناقابل پذیرائی قرار دیا تھا ، گلو بٹ کے وکیل کی طرف سے مصدقہ دستاویزات رجسٹرار آفس کو فراہم کر دی گئی ہیں جس پر رجسٹرار آفس نے گلو بٹ کی درخواست کو مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبر سماعت کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ گلوبٹ

مزید :

صفحہ آخر -