انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،جوڈیشل کمیشن کو کارروائی سے روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کی درخواست دائر

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،جوڈیشل کمیشن کو کارروائی سے روکنے کیلئے ہائی ...

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے جج صاحبان پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کو کارروائی سے روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستیں زیر التواء ہیں تاہم اس کے باوجود صدارتی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان پر مشتمل جوڈیشل کمیشن نے انتخابی دھاندلی پر اپنی کارروائی شروع کر دی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواستوں کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کو کارروائی سے فوری روکا جائے۔ حکم امتناعی

مزید : صفحہ آخر


loading...