5امریکی شہریوں کی سزاکیخلاف اپیل پر فریقین حتمی دلائل کیلئے طلب

5امریکی شہریوں کی سزاکیخلاف اپیل پر فریقین حتمی دلائل کیلئے طلب

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں سزا یافتہ 5امریکی شہریوں کی سزاکے خلاف اپیل پر محکمہ پراسیکیوشن سمیت فریقین کو حتمی دلائل کے لئے 11مئی کو طلب کرلیا۔ مظاہر علی اکبر نقوی کے سربراہی میں دورکنی بنچ نے عمرفاروق،وقارحسین،رانی زمزم،احمد عبداللہ منی اور عمان حسن یمر کی سزاکے خلاف درخواستوں پر سماعت کی،درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ ان کے خلاف تھانہ کینٹ سرگودھا میں 9دسمبر 2009کومقدمہ درج کیا گیااور انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھا نے انھیں 24جون 2010کو مجموعی طور پر 15،15سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،درخواست گزار کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث نہیں رہے،ان کی سزا کالعدم قراردی جائے،محکمہ پراسیکیوشن کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مجرم امریکی شہری ہیں ان کو چھاپہ مارکے جب گرفتارکیاگیا تو ان کے قبضے سے حساس مقامات جن میں ایئرفورس بیس میانوالی،ایئرفورس بیس سرگودھا،چشمہ بیراج کے نقشے اور کالعد م تنظیموں کالٹریچر برآمد ہوا، تفتیش میںیہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ مجرمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کے خلاف ٹھوس ثبوتوں کی موجودگی میں سزاسنائی گئی تھی،مجرموں کی اپیل خارج کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حتمی بحث کے لئے سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔ امریکی شہری

مزید : صفحہ آخر


loading...