ہائیکورٹ کا17سالہ لڑکی کو ایک ہفتے میں بازیاب کروانے کا حکم

ہائیکورٹ کا17سالہ لڑکی کو ایک ہفتے میں بازیاب کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے 17سالہ لڑکی کو ایک ہفتے میں بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔ کمرہ عدالت سے نکلتے ہی خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ایک دوسرے پر جوتے برسا دیئے ۔مسٹر جسٹس جیمز جوزف نے مصطفٰی ٹاؤن کے رہائشی محمد بلال کی حبسِ بے جا کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ موچی والا ضلع جھنگ کے رہائشی خانہ بدوش محمد منیر نے اس کی 17سالہ بہن ثمینہ کو اغوا کر رکھا ہے،اسے بازیاب کروایاجائے ۔ جھنگ پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ انہیں تلاش کر نے کے با وجود لڑکی نہیں ملی۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں لڑکی کو بازیاب کروا کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فریقین کی خانہ بدوش خواتین آپس میں لڑ پڑیں اورایک دوسرے کی جوتوں کے ساتھ پٹائی کرڈالی۔ موقع پر موجود دیگر سائلین اور ہائیکورٹ سیکیورٹی کے اہلکاروں نے خواتین میں بیچ بچاؤ کروایا۔ منیر کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ انہوں نے ثمینہ کو اغواء نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے منیر کے ساتھ رہ رہی ہے۔ 17سالہ لڑکی

مزید :

صفحہ آخر -