سانحہ یوحنا آباد ،توڑ پھوڑ میں مبینہ ملوث تین مسیحی افراد کو بازیاب کر ا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سانحہ یوحنا آباد ،توڑ پھوڑ میں مبینہ ملوث تین مسیحی افراد کو بازیاب کر ا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ میں مبینہ ملوث تین مسیحی افراد کو 16اپریل تک بازیاب کر ا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے ایم اے جوزف کی حبس بیجا کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزاروں کو وکیل طاہر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ نشتر کالونی پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں تین مسیحی افراد پرویز جان، شالیم اور یوسف کامران کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہو اہے جبکہ تینوں افراد کے خلاف کسی بھی تھانے میں کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہے، انہوں نے استدعا کی کہ تینوں افراد کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے، نشتر کالونی پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ تینوں افراد پولیس کی حراست میں نہیں ہے، تینوں افراد کے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ 16 اپریل تک تینوں مسیحی افراد کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ تین مسیحی افراد

مزید :

صفحہ آخر -