مہدی حسن کی بہوکے گھرچوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست مسترد

مہدی حسن کی بہوکے گھرچوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے معروف گلوکار مہدی حسن کی بہوکا گھریلو سامان چوری کرنے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، خاتون کی طرف سے مہدی حسن کے ایوارڈز کی چوری کا الزام بھی ڈرامہ نکلا ، بہو کے گھریلو سامان کی چوری کی ایف آئی آرمیں ایواڈز اور سرٹیفکیٹ کا ذکر تک نہیں۔مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے گلو کار مہدی حسن کی بہو عمائمہ عارف کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے شام نگر چوبرجی میں عاطف بٹ وغیرہ سے مکان گروی لے کر اس میں الیکٹرونکس کی اشیاء سمیت پانچ لاکھ مالیت کا دیگر گھریلو سامان رکھ کر کراچی چلی گئی،کافی عرصے بعد واپس آئی تو گھر میں سامان موجود نہیں تھا جس پر لٹن روڈ پولیس نے 20مارچ کوملزموں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی، انہوں نے استدعا کی رجسٹرار آفس کی طرف سے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض ختم کرتے ہوئے پولیس کو ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی، اس کیس کی سماعت سے گلوکار مہدی حسن کی بہو کی طرف سے ایوارڈز چوری کا ڈرامہ بھی بے نقاب ہو گیا، ہائیکورٹ میں درخواست کے ساتھ منسلک گھریلو سامان کی چوری کی ایف آئی آر میں گلوکار مہدی حسن کے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ ذکر نہیں، پولیس کا موقف ہے کہ خاتون نے گھریلو سامان کے مقدمے میں دباؤ ڈلوانے کیلئے گلوکار مہدی حسن کے ایوارڈز کا جھوٹا سہارا لیا تاکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی توجہ حاصل کی جا سکے۔ گلوکارمہدی حسن

مزید : صفحہ آخر


loading...